(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی مسلسل 11 روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے فلسطینیوں کی نعشیں نکالی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں 10 مئی سے 21 مئی تک جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 243 تک جاپہنچی ہےاور بہت بڑی تعداد میں امدادی کارکنان ملبے میں دبے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ایک فلسطینی خاندان جو تل الھوٰی کے مقام پر بمباری میں شہید ہوا تھا ان کی 3 سالہ بیٹی مریم التلبانی کی نعش بھی آج کے روز ملبے سے نکالی جاچکی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والے افراد میں 66بچے، 39 خواتین اور 17عمر رسیدہ شہری ہیں اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 1910فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔