• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مقبوضہ فلسطین: غزہ میں صہیونی فوج کی بمباری

ہفتہ 16-07-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین: غزہ میں صہیونی فوج کی بمباری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آئرن ڈوم سسٹم نے پہلے میزائل کو روکا، جبکہ دوسرا عسقلان شہر کے قریب ایک کھلے علاقے میں گراتاہم  غزہ میں کسی گروپ نے ان دونوں راکٹوں کو داغنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بمباری کی جس میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ اس بمباری سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب دو راکٹ فائر کیےتھے جس کے نتیجے میں صہیونی فوج کی یہ جوابی کارروائی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے علاقے سے جنوب میں عسقلان شہر پریہ دو راکٹ اس وقت داغے گئے تھے جب امریکی صدرجوبائیڈن اسرائیلی دورے کے خاتمے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے، فلسطینی شہریوں کی جانب سے بائیڈن کے اس دورے کی شدید مخالفت کی گئی ہے اور فلسطینی جماعتوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر  کی اسرائیل آمد فلسطین کے خلاف اسرائیل کو مضبوط کر نے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

قابض اسرائیلی فوج کےترجمان کے مطابق اس جوابی حملے  میں فوج نے وسطی غزہ میں ایک راکٹ بنانے والی مشتبہ فیکٹری پر بمباری کی ہے جو حماس تحریک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس جگہ کو تربیتی کیمپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم نے پہلے میزائل کو روکا، جبکہ دوسرا عسقلان شہر کے قریب ایک کھلے علاقے میں گراتاہم  غزہ میں کسی گروپ نے ان دونوں راکٹوں کو داغنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست  اسرائیل اور غزہ کی سرحد مئی 2021ء کے بعد سے نسبتاً پرسکون ہےاور گذشتہ برس اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بعد دو طرفہ حملوں میں کمی آئی ہے۔

Tags: آئرن ڈوم سسٹماسلامی تحریک مزاحمت 'حماسامریکی صدرجوبائیڈنبمباریصہیونی فوجعسقلانغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.