(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر تازہ حملے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی اور صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےکابینہ کے اجلاس میں ان بے جواز حملوں کیلئے فلسطینیوں ہی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والا کوئی بھی فریق یا گروپ اس کےنتائج کا ذمہ دارہے۔
اطلاعات کے مطابق 2022 کی شروعات پرمقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی پر ہونے والی بمباری کی گئی جس میں صہیونی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور بمباری کا جواز پیش کرتے ہوئےہمیشہ کی طرح مؤقف اپنایا کہ غزہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں دو راکٹ داغے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے خان یونس علاقے میں یہ حملہ کیاجس میں کسی قسم کی اموات سامنے نہیں آئیں۔
غزہ پر تازہ حملے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی اور صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نےکابینہ کے اجلاس میں ان بے جواز حملوں کیلئے فلسطینیوں ہی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والا کوئی بھی فریق یا گروپ اس کےنتائج کا ذمہ دارہے۔
یاد رہے کہ ماہ مئی میں ۱۱روزہ لڑائی کے بعدقطر اور مصر کی ثالثی میں ایک دوسرے پر حملہ نہ کر نے کا جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے کئی بار خلاف ورزی کی ہے۔