(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جہاد اسلامی کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کوسخت الفاظ میں متنبہ کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ غاصبوں کو اپنے کئے کی سزا مل جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں5 فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطین کی تنظیم جہاد اسلامی نے ان مجاہدین کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کیااور کہا کہ غرب اردن کے شہروں رام الله اور جنین میں فلسطینیوں کا بہایا جانے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
جہاد اسلامی کے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کوسخت الفاظ میں متنبہ کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ غاصبوں کو اپنے کئے کی سزا مل جائے گی۔
خیال رہے کہ اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین اور برقین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں کہ جب صہیونی فوج نے 5 فلسطینیوں کو گھروں میں گھس کر شہید کر دیاجس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔