(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفاتر اور عالمی تنظیم ہلال احمر کے مراکز کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کی جانب سے محصورشہر غزہ پر دہشتگردی کا سلسلہ عالمی دباؤ کے باوجود 82 ویں روز بھی جاری ہے ، صیہونی فوج نے گذشتہ روز غزہ میں 100 سے زائد رہائشی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 240 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق دوماہ سے زائد جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں اب تک 21ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔