• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے صیہونی دشمن کا نیا منصوبہ

غزہ سے نقل مکانی کے لیے آسان راستوں کا انتظام کیا جائے گا، دیگر ممالک میں منتقلی زمینی، سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے کی جائے گی

اتوار 23-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے صیہونی دشمن کا نیا منصوبہ
0
SHARES
14
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی تجویز پر اسرائیلی کابینہ برائے سیکیورٹی اور سیاسی امور  نے ایک نئی انتظامیہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کو "رضاکارانہ” دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کے عمل کو منظم اور آسان بنانا ہے۔

وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، یہ نئی انتظامیہ غزہ سے جانے کے خواہش مند فلسطینیوں کے لیے محفوظ راستوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اس کے تحت فلسطینیوں کے دوسرے ممالک میں نقل مکانی کے عمل کے دوران بین الاقوامی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس عمل میں غزہ کے مخصوص گزرگاہوں کے ذریعے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے لیے راستوں کا انتظام کیا جائے گا، اور فلسطینیوں کی منتقلی زمینی، سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے کی جائے گی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے اس اقدام کو فلسطینیوں کی جائیداد اور زمینوں سے جبری بے دخلی کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Tags: اسرائیلیرضاکارانہصیہونیغزہفلسطینینقل مکانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.