(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امدادی ٹیمیں اب بھی درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے "شہداء الاقصیٰ” اسپتال میں منتقل کر رہی ہیں جو اب زخمیوں اور بیماروں کی گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ کےساتھ کام کر رہا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ کے علاقے نصیرات کے کیمپ 2 میں واقع "السردی” مڈل اسکول جو کہ غزہ کے ہر علاقے پر صیہونی وحشیانہ بمباری کے بعد بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے پناہ گاہ کے طورپر کام کررہا تھا پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ۔
فلسطینی میڈیا آفس نے اس واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ سیکڑوں بے گھر فلسطینیوں کی رہائش گاہ والے اسکول کے کئی حصوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا آفس نے اسے اسرائیلی فوج کی ایک ’بہیمانہ کارروائی‘ اور وحشیانہ قتل عام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی اور امدادی ٹیمیں اب بھی درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے "شہداء الاقصیٰ” ہسپتال میں منتقل کر رہی ہیں جو اب زخمیوں اور بیماروں کی گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ کےساتھ کام کر رہا ہے۔