(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے غزہ میں کاشتکاری کرنے والے فلسطینیوں پر بھی بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی تاہم عارضی قیام گاہ تباہ اور مویشی ہلاک ہوگئے۔
آج صبح غاصب صہیونی ریاست کی نیوی نے گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی محاصرے کے شکار شہر غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور ماہی گیر جو معاش میں مصروف تھے ان پر براہ راست فائرنگ کی ، اسرائیلی نیوی کی فائرنگ سے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار چھوڑ کر واپس ساحل کی جانب جانے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ: صہیونی بحریہ کا فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، 4 کشتیاں تباہ
دوسری جانب غاصب فورسز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں مشرقی خان یونس میں اپنی زمینوں پر کام کرنے والے فلسطینی کسانوں اور کاشتکاروں پر مشین گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عارضی قیام گاہ تباہ اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے ۔