• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں ہلاک صہیونی کی باقیات اسرائیل کے حوالے

غزہ میں قید صہیونی کی ہلاکت کے بعد اس کی باقیات اسرائیل کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

بدھ 03-12-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں ہلاک صہیونی کی باقیات اسرائیل کے حوالے
0
SHARES
22
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر نے منگل کے روز اعلان کیا کہ قابض فوج نے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ سے موصولہ کچھ باقیات وصول کر لیے ہیں، جن کا تعلق ایک اسرائیلی قیدی سے سمجھا جا رہا ہے۔

دفتر کے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ متعلقہ ادارے اب ان باقیات اور نمونوں کی جانچ کر رہے ہیں، تاکہ انہیں فارنزک انسٹی ٹیوٹ بھیج کر تمام ضروری تکنیکی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

گذشتہ ہفتے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈز کے تعاون سے قابض اسرائیل کے ساتھ طوفان الاقصیٰ کے معاہدے کے تحت ایک اسرائیلی اسیر کی لاش واپس کی تھی۔

اسی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمت نے 28 میں سے 26 اسیران کے اجساد واپس کیے، جبکہ قابض اسرائیل نے تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو اپنی جیلوں سے رہا کیا اور سینکڑوں فلسطینیوں کے اجساد غزہ کو واپس کیے۔

سنہ 2023ء کے سات اکتوبر سے قابض اسرائیل، امریکہ اور یورپ کی حمایت سے، غزہ میں بڑے پیمانے پر عسکری کارروائیاں کر رہا ہے، جنہوں نے وسیع تباہی مچائی، اور 239 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کیا، جن میں اکثریت خواتین اور بچے ہیں۔ مزید 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ، سینکڑوں ہزاروں بے گھر، اور شدید قحط کی وجہ سے کئی شہری، خاص طور پر بچے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ شہروں اور علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلسطینی فصائل اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سنہ 2023ء کے 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.