• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پرصہیونی بر بریت تاحال جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

بدھ 19-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پرصہیونی بر بریت تاحال جاری، مزید 24 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ پر پوری طاقت سے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں میں مزید شدت دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پرآٹھ روز سے جاری اسرائیلی قوتوں کی شہری آبادی  پر بمباری سے ہر طرف تباہی کے باعث خوفناک صورت حال ہےاور ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی شہید ہوتے جا رہے ہیں جبکہ تازہی صورت حال کے مطابق فلسطینی مہاجر کیمپ میں موجود ایک ہی خاندان کے دس افراد شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  فلسطینی  یتیم بچوں کی رہائش گاہ سمیت  ہسپتال اور کوروناوائرس ٹیسٹنگ لیبارٹی بھی دھماکے سے تباہ ہوگئی ہے، ساتھ ہی فلسطینی وزارت صحت نے مسلسل ہونے والی بمباری کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہےجبکہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ کی رفاح سرحد سے کئی شدید زخمیوں کو مصر منتقل کیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

حالات کی تباہ کاریوں کے باعث ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اورطبی سہولیات کا شدیدفقدان ہےجس کے بعد تین بسوں کے ذریعے 263 فلسطینی شہریوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنی پڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی  وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ پر پوری طاقت سے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث غزہ پر صہیونی فوج کے حملوں میں مزید شدت دیکھی گئی ہے،اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد220 ہو چکی ہے جن میں61 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

Tags: رفاح سرحدصہیونیئزمغزہفلسطینی مہاجر کیمپقابض ریاست اسرائیلمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.