(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے غزہ کا واحد پاور پلانٹ متاثر ، آمدروفت بند ہونے سے ایندھن کی سپلائی مطعل جس کے باعث گذشتہ ایک روز سے غزہ شہر بجلی سے محروم ہے۔
غزہ کے واحد پاور پلانٹ کی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کی بمباری اور راہدداریوں کی بندش کے باعث غزہ کے واحد پاور پلانٹ میں ایندھن ختم ہوچکا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین سمیت اسپتالوں کی صورتحال بھی تشویشناک ہوگئی ہے
غزہ کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کہا، "غزہ میں پاور پلانٹ ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند کر دیا ہے”، جس کی وجہ سے سخت گرمی میں رہائشیوں سمیت اسپتالوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر صہیونی جارحیت، بچوں اور خواتین سمیت شہدا ءکی تعداد 30 ہوگئی
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بجلی کی بندش کے بعد غزہ کے ہسپتالوں اور کلینکس میں ایمرجنسی وارڈز ، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، آپریشن تھیٹرز میں سرجری کا کام مشکل تر جبکہ ڈائیلاسس کی سہولیات اور کلینیکل لیبارتڑیز کی فعالیت مشکل ہو چکی ہے۔
حتٰی کہ ہسپتالوں میں نرسری اور لانڈریز تک کی سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مریضوں کے لیے آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی تک متاثر ہوچکی ہے ۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے یہ زور دے کر کہا ‘ اسرائیلی حملوں کا نشانہ گنجان آباد غزہ کے رہائشی حصے ہیں۔ اس وجہ سے زخمیوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان شدید زخمی بچوں اور عورتوں کو ضروری اور بروقت علاج نہ ملنے سے ان کی زندگیاں خطرے میں ہو سکتی ہیں۔