• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے واضح شرائط

امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے،بیان

پیر 16-02-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس کی غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے واضح شرائط
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ بورڈ آف پیس کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے پہلے حماس کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت، حماس اور مستقل جنگ بندی پر بات ہو گی جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں عالمی امن فورس سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دی ہیں۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے، غزہ میں عالمی فورس پر اعتراض نہیں اگر وہ فریقوں کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر ہو۔حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت ناقابلِ قبول ہے، عالمی اہلکاروں نے مداخلت کی تو فلسطینی انہیں قابضین کا متبادل تصور کریں گے۔حماس کا موقف ہے کہ عالمی فورس کا کردار فریقوں کو الگ رکھنا اور جنگ بندی قائم رکھنا ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا نے غزہ امن فورس کے لیے 8 ہزار اہلکار بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Tags: BoardOfPeaceCeasefireGazaConflictGazaPeaceForceHamasIndonesianTroopsInternationalMediatorsMiddleEastPeacePalestinianAuthorityPalestinianSovereigntyPeaceNegotiations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.