(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے دہشتگردانہ حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔
قابض صیہونی ریاست نے گذشتہ روز گذشتہ 15 سالوں سے اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی ناکہ بندی کے شکار شہر غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کی، قابض فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ حما س کے ٹھکانو ں پر کیا گیا ہے ۔
بیان کے بطابق گذشتہ روز غزہ کے سرحدی علاقے سے اسرائیل میں فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے واقع میں کسی اسرائیلی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں آئی تاہم اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتےہوئے غزہ میں الشجائیہ کے مقام پر حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے غزہ میں کسی شہادت کی یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔