(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مجاھدین نے صفر کے فاصلے سے صیہونی فوج کے ایک گروپ جس میں 12 بکتر بند اور دو ٹینک شامل تھے پر گھات لگا کر پر حملہ کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں مصروف حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈز نے صیہونی فوجیوں پر غزہ میں حملے کے حوالے سے جاری بیان میں تفصیلات بتائی ہیں اور ویڈیو بھی جاری کی ہیں۔
القسام کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر اس کے مجاھدین نے صفر کے فاصلے سے غاصب صیہونی فوج کے ایک قافلے کو گھیرے میں لے کر اس پرحملہ کیا۔ اس قافلے میں دو ٹینکوں سمیت 12 فوجی گاڑیاں شامل ہیں جن کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل اور کئی زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید تفصیلات بتائی گئیں کہ مجاہدین نے صیہونی فوج کی کمپنی کو علاقے میں پہلے سے تیار کردہ بوبی ٹریپ میں پھنسایا۔القسام نے مزید کہا کہ مجاھدین کے پہنچنے کے فوراً بعد فوجیوں سے لدے ٹرک میں ایک "شواز” ڈیوائس کا دھماکہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ایک "تھنڈر” ڈیوائس کو "ہومر” جیپ میں دھماکا کیا گیا۔ایک اور جیپ کو "ٹنڈم” سے نشانہ بنایا گیا۔اس کے بعد ہمارے مجاہدین نے گھات لگائے ہوئے علاقے کی طرف پیش قدمی کی اور باقی ماندہ فوجیوں کو ہتھیاروں سے ختم کر دیا۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الزہراء کے پڑوس میں ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو ایک اعلیٰ دھماکہ خیز ڈیوائس سے تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔القسام مجاہدین غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرق میں ایک "خودکش” ڈرون کے ذریعے دو جیپوں اور 4 صہیونی فوجیوں پر مشتمل دشمن کے جاسوسی گشت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صیہونی ریاست کے میڈیا نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کو درپیش ایک مشکل سکیورٹی واقعے کی اطلاع دی۔