(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ غزہ سے بےشمار راکٹوں سے حملے کیئے گئے اس لئے اس کی ناکہ بندی مزید سخت کرنا چاہئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو غرب اردن سے ایندھن سے لدے دسیوں ٹرک غزہ کو غرب اردن سے ملانے والی گزرگاہ "کرم ابو سالم” سے گذر کرغزہ میں مرکزی بجلی گھر کی طرف روانہ ہوئے جس کے خلاف صیہونی فوجیوں کے اہلخانہ نے غزہ کے رہاشیوں کیلئے کرم ابو سالم گذرگاہ کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیل میں بے شمار راکٹ حملے کئے جاتے ہیں جس پر غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ 10 مئی سے شروع ہونے والی اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد کرم ابو سالم اور دوسری تمام گذرگاہوں کو سیل کردیا گیا تھا جس کے باعث غزہ میں بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی معطل ہوگئی تھی اور شہر میں صرف ایک سے دو گھنٹوں کی بجلی فراہم کی جارہی تھی۔