• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صحافی فوٹوگرافر شہید، متعدد افراد فائرنگ سے زخمی

خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی فوٹوگرافر شہید جبکہ کئی صحافی اور شہری زخمی ہو گئے۔

بدھ 03-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں صحافی فوٹوگرافر شہید، متعدد افراد فائرنگ سے زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

منگل کی صبح جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے وسطی علاقے میں ایک نشانہ بنائے جانے والے حملے میں فلسطینی صحافی اور فوٹوگرافر محمود عصام وادی شہید ہو گئے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ محمود عصام وادی کو ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں صحافی چالیس سالہ محمد عبدالفتاح محمد إصلیح برس کے ہیں چھرے لگنے سے زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل طبی ذرائع نے مخیم البریج کے شہری شاكر عاطف العواودہ کی شہادت کی تصدیق کی جو آج صبح مشرقی البريج میں ایک کواد کوپٹر طیارے کی فائرنگ میں جاں بحق ہوئے۔

غزہ شہر میں بھی ایک شہری ڈرون کے فائر کردہ گولیوں سے زخمی ہوا جبکہ امدادی ٹیموں نے پانچ زخمیوں کو منتقل کیا۔ اس کے ساتھ مشرقی غزہ میں کئی خاندانوں کو بھی محاصرے اور فائرنگ کے باعث فوری انخلا کی ضرورت پیش آئی۔ یہ تمام واقعات اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کے طور پر سامنے آئے ہیں جو دس اکتوبر/تشرین الأول سے نافذ العمل ہے۔

غزہ کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ ان کی ٹیموں نے السنافور چوک کے علاقے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ زخمیوں کو بحفاظت نکالا۔ اسی طرح آج فجر کے وقت علاقے التفاح میں محصور درجنوں خاندانوں کو بھی مسلسل فائرنگ کی زد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرونز سے فائر کی جانے والی گیس اور دھماکہ خیز مواد نے مفترق السنافور کے آس پاس کئی گھروں میں آگ بھی لگا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض افواج نے اس علاقے میں اپنے مقرر کردہ زرد لائن کے دائرے کو مزید وسیع کیا جس کے نتیجے میں غزہ کی تقریباً تریپن فی صد زمین اس محدود علاقے میں آ چکی ہے جو معاہدے کے مطابق قابض کنٹرول میں ہے۔

خانیونس کے مشرقی علاقوں میں بھی توپ خانے کی گولہ باری جاری رہی۔ اسی دوران رفح کے جنوبی علاقوں کی طرف بھی فضائی حملے کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ مسلسل ترپّن ویں روز تک جاری ہے اور غزہ کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیوں اور گولہ باری میں کوئی کمی نہیں آئی۔

دس اکتوبر سے نافذ سیز فائر کے باوجود اب تک تین سو انسٹھ شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔ نو سو تین شہری مختلف درجات کے زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.