• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ : پر اسرائیلی دہشتگردی 579 ویں روز میں داخل، صحافی سمیت 23 فلسطینی شہید

البریج پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فضائیہ نے اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں بچوں سمیت 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

بدھ 07-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ : پر اسرائیلی دہشتگردی 579 ویں روز میں داخل، صحافی سمیت 23 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ جارحیت آج بدھ کو 579 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے، جہاں جنگ بندی معاہدے سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاھو کی دستبرداری اور امریکہ کی مسلسل سیاسی و عسکری پشت پناہی کے بعد بمباری میں مزید شدت آ چکی ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اس انسانی المیے پر گہری بے حسی کی عکاس ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ تفصیلات کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست نے آج غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے۔ مارچ سے بنیادی خوراک کی ترسیل کی بندش کے باعث علاقے میں شدید قحط پیدا ہوچکا ہے۔ طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج فجر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشرقی غزہ کے التفاح علاقے میں قائم "الکرامہ” اسکول پر اسرائیلی بمباری کے دوران "الشرق نیوز” اور "ریڈیو الرأی” کے صحافی نورالدین مطر عبدہ شہید ہو گئے، جو بمباری کی کوریج کر رہے تھے۔

اسی علاقے میں ایک اور حملے میں 9 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ الشجاعیہ میں جمعہ بازار کے قریب ایک خاتون اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہو گئیں، جبکہ عبسان مشرقی خان یونس میں چند روز قبل زخمی ہونے والا بچہ کنعان محمد سمیر قدیح بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شہید ہو گیا۔

مشرقی جبالیا میں ایک گھر پر بمباری میں 3 افراد شہید ہوئے جبکہ خان یونس کے وسطی علاقے میں القدرہ خاندان کے گھر پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہو گئے۔ شہداء میں والد، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مشرقی خان یونس میں ایک اور گھر پر حملے میں ہشام شہاب اور ان کی اہلیہ نرمین شاہین بھی شہید ہو گئے۔ جبالیا اور بیت لاہیا کے مختلف مقامات پر بھی شدید فضائی حملے کیے گئے۔

البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی فضائیہ نے بے گھر افراد کے اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں بچوں سمیت 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

عرب ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر مصر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورہ مشرق وسطیٰ سے قبل جنگ بندی کے لیے ثالثی کی امریکی تجویز موصول ہوئی ہے، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس بدترین انسانی بحران کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیالشرق نیوزشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینینسل کشینورالدین مطر عبدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.