• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 20 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں سردی سے دو ہفتے کے بچے کی شہادت

غزہ میں شدید سرد موسم، ناکافی پناہ گاہوں اور کمبلوں کی کمی کے باعث دو ہفتے کا نومولود جانبر نہ ہو سکا۔

بدھ 17-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں سردی سے دو ہفتے کے بچے کی شہادت
0
SHARES
64
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ شدید سردی کے باعث جسمانی درجہ حرارت میں شدید کمی سے ایک نومولود بچہ دم توڑ گیا، جبکہ غزہ کے عوام سخت موسمی حالات اور قابض اسرائیل کے محاصرے کی تباہ کاریوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق نومولود محمد خلیل ابو الخير کی عمر دو ہفتے تھی جو شدید سردی کے باعث دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ "بچہ ابو الخير دو دن قبل ہسپتال لایا گیا اور اسے انتہائی نگہداشت میں داخل کیا گیا، تاہم وہ گذشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔”

شدید بارشوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو بھی ڈبو دیا، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں بڑی مقدارمیں پانی جمع ہوگیا۔ جس سے ہزاروں خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، جو پہلے ہی انسانی المیے کا شکار ہیں اور شدید موسمی حالات اور قابض اسرائیل کے حملوں کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزارت صحت کے جنرل ڈائریکٹر منیر البرش نے خبردار کیا تھا کہ شدید سردی کے باعث بے گھر بچوں، بزرگوں اور مریضوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے، کیونکہ بارش سے بھیگے خیمے صحت کے لیے مہلک حالات پیدا کر رہے ہیں۔

البرش نے کہا کہ خیموں میں نمی اور پانی سانس کی بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں، جبکہ مریض کسی بھی طبی سہولت سے محروم ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.