• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 10 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طوفانی سرد ہواؤں نے غزہ کے فلسطینیوں کی زندگی مشکل کر دی ہے

شدید سرد ہواؤں کے طوفان نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی زندگیوں کو نئے خطرات میں ڈال دیا ہے۔

بدھ 10-12-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
طوفانی سرد ہواؤں نے غزہ کے فلسطینیوں کی زندگی مشکل کر دی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

بلدیہ غزہ نے خبردار کیا ہے کہ قطبی نوعیت کے شدید موسمی طوفان نے بے گھر فلسطینیوں اور عام شہریوں کی زندگیوں پر سنگین خطرات منڈلا دیے ہیں، خصوصاً اس پس منظر میں کہ قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کی جنگ غزہ کی بنیادی ڈھانچے کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر چکی ہے۔

بلدیہ غزہ کے ترجمان حسنی مہنا نے کہا کہ موسمی طوفان اور سردی کی لہریں اب لاکھوں شہریوں، خصوصاً ان بے گھر خاندانوں کے لیے براہِ راست خطرہ بن چکی ہیں جو ایسے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں کسی بھی قسم کی حفاظتی سہولت موجود نہیں۔

حسنی مہنا کے مطابق قابض اسرائیل نے بلدیہ کے پچاسی فیصد سے زائد آلات اور مشینری کو تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث بلدیاتی عملہ سیلابی پانی کی نکاسی، بارش کے بعد جمع ہونے والا پانی صاف کرنے اور متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران ہونے والی تیز بارشوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں پھیلی ہزاروں خیموں کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ بے گھر فلسطینی ایسے کمزور اور عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں جو نہ سردی روک سکتے ہیں نہ بارش۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ صورتحال ایک “گھمبیر انسانی المیے” کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ترجمان نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ بلدیہ کو ہنگامی خدمات کے لیے درکار ضروری مواد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری دباؤ ڈالنے کی اپیل کی تاکہ قابض اسرائیل کو ہنگامی آلات، پناہ گاہوں کا سامان اور ضروری انسانی امداد غزہ میں داخل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

حکومتی میڈیا آفس کی پہلے سے جاری کردہ معلومات کے مطابق غزہ کو بے گھر فلسطینیوں کو انتہائی بنیادی سر چھپانے کے لیے بھی کم از کم تین لاکھ خیموں اور پری فیب رہائشی یونٹس کی ضرورت ہے، کیونکہ دو برس کی قابض اسرائیلی تباہ کاریوں نے غزہ کی تمام سہولیات، خدمات اور بنیادی انفراسٹرکچر کو زمیں بوس کر دیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.