• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں طبی بحران، امداد کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں طبی نظام کی تباہی اور امداد کی کمی علاج کی توسیع میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔

منگل 02-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں طبی بحران، امداد کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ
0
SHARES
3
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان ڈوجاریک نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر دو برس سے جاری قابض اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والا طبی انفراسٹرکچر اور بنیادی امدادی سامان کی شدید کمی وہاں کے شہریوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو سخت طور پر متاثر کر رہی ہے۔

ڈوجاریک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا انسانی بحران ’’انتہائی سنگین‘‘ ہے، اگرچہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مگر وہ ناکافی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت اور انسانی امداد کی ضروریات اس رفتار سے بڑھ رہی ہیں جو فیلڈ میں کام کرنے والے اداروں کی استطاعت سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈی نیٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امدادی سامان کو بلا کسی تعطل غزہ میں داخل ہونے دیا جائے اور متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کو طبی اور انسانی امداد پہنچانے میں کسی قسم کی رکاوٹ سامنے نہ آئے۔

یہ اقوام متحدہ کی طرف سے انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سات اکتوبر سنہ 2023 سے قابض اسرائیل نے غزہ میں سفاکیت کے ساتھ نسل کشی کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس میں قتل، بھوک، تباہی اور جبری ہجرت جیسے جرائم شامل ہیں اور وہ اس سلسلے میں بین الاقوامی مطالبات اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی نظر انداز کر رہا ہے۔

قابض اسرائیل کے اس جارحانہ حملے نے اب تک دو لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زیادہ فلسطینی لاپتا ہیں اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔ غزہ میں مسلط کی گئی مجاعہ نے متعدد شہریوں خصوصاً بچوں کی جانیں لے لی ہیں جبکہ رہائشی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو بے پناہ تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.