• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 12 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طوفانی بارشوں میں غزہ کے شہری شدید خطرے میں

عمارتیں مکمل طور پر منہدم، ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے اور لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔

جمعہ 12-12-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
طوفانی بارشوں میں غزہ کے شہری شدید خطرے میں
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات کے روز موسلادھار بارشوں کے باعث کم از کم 5 عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ پورا علاقہ کئی دنوں سے جاری گہرے موسمی نظام کی زد میں ہے جس نے تباہ حال غزہ کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔

سول ڈیفنس کے مطابق گرنے والی عمارتوں میں سے تین تل الہوا اور النصر کے علاقوں میں واقع تھیں جبکہ دو عمارتیں جنوب مشرقی غزہ کے رہائشی علاقے الزيتون میں گریں۔ ان عمارتوں میں وہ فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے جو قابض اسرائیل کی مسلط کردہ سفاکانہ جنگ کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سول ڈیفنس نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام عمارتیں جو پہلے ہی قابض اسرائیل کے وحشیانہ بمباری سے کمزور ہو چکی تھیں اب شدید بارشوں کے باعث مزید گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مٹی کے کٹاؤ اور دیواروں میں بڑھتی دراڑیں ایسی عمارتوں کو نازک ترین صورتحال میں پہنچا چکی ہیں۔

محکمے نے ان تمام بے گھر افراد سے اپیل کی جو قابض اسرائیل کے حملوں سے متاثرہ ٹوٹی پھوٹی عمارتوں میں واپس چلے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان خطرناک ڈھانچوں کو خالی کریں کیونکہ یہ رہائش کے قابل نہیں رہیں۔

سول ڈیفنس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں انہیں 2500 سے زائد ہنگامی کالز موصول ہوئیں جن میں بے گھرلوگوں نے اطلاع دی کہ تیز بارشوں کے باعث ان کے خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

بدھ کی صبح سے شروع ہونے والے شدید موسمی طوفان نے پورے غزہ میں ہزاروں خیمے بہا دیے، بارش کے تیز بہاؤ نے خیموں میں موجود بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق خراب موسم جمعے کی شام تک برقرار رہ سکتا ہے۔

ادھر وزارتِ صحت غزہ کے ڈائریکٹر نے صورتحال کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران موسمی طوفان سے بڑھ کر ہے کیونکہ ادویات کی شدید قلت ہے، خصوصاً دائمی بیماریوں کے علاج کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سردی اب ’’موت کا نیا دروازہ‘‘ بن چکی ہے اور 9300 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جو بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کی انتہائی خوفناک تصویر پیش کرتے ہیں۔

غزہ میں سوسل سوسائٹی کی تنظیموں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عالمی ادارے خیمے اور امدادی مواد غزہ میں داخل کرانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سخت سردی، خیموں کے گرنے اور بدترین محاصرے کے نتیجے میں اموات میں اضافہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نازحین کے پاس کوئی محفوظ متبادل موجود نہیں اور وہ یا تو شکستہ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں یا اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے قریب۔

جمعرات کو حماس نے ثالثی ممالک اور جنگ بندی کے ضامن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں خیمے اور پناہ کا تمام ضروری سامان بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کیا جائے تاکہ لاکھوں نازح خاندانوں کی بگڑتی صورتحال میں کسی حد تک کمی آ سکے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم تمام ثالثوں اور سیز فائر کے ضامن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض حکومت پر براہ راست دباؤ ڈالیں کہ وہ پناہ کا تمام ضروری سامان فوری طور پر اور بلا روک ٹوک داخل کرنے دے اور معبر رفح دونوں سمتوں سے کھولا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی انسانی ضروریات پوری ہو سکیں۔‘‘

حماس نے واضح کیا کہ غزہ میں پیدا ہونے والی تمام افسوسناک صورتحال کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوتی ہے جو پناہ کا سامان روک کر اور موسم سرما میں خیموں کے عدم استحکام کے باوجود امداد آنے سے روک کر نازحین کی اذیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

یہ موسمی طوفان ایسے وقت آیا ہے جب غزہ کے بے گھر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، خوراک اور صاف پانی تک رسائی مشکل ہو چکی ہے اور قابض اسرائیل کے مسلسل محاصرے نے تمام اہم خدمات کو مفلوج کر دیا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.