• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 23 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں ڈرون فائرنگ، شہری شہید، مشرقی علاقوں میں گولہ باری جاری

عالمی تنظیمیں فوری روک تھام اور انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

پیر 01-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ میں ڈرون فائرنگ، شہری شہید، مشرقی علاقوں میں گولہ باری جاری
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کے محاصرہ زدہ عوام پر قابض اسرائیل کی سفاکیت بدستور جاری ہے۔ آج سوموار کی صبح غزہ شہر کے مشرقی حصے میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گیا جبکہ قابض فوج نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرقی غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی بمباری اور گولہ باری بھی کی۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ شہری محمد نصر صیام قابض اسرائیلی "کواڈ کاپٹر” ڈرون کی گولیوں کا نشانہ بن کر مشرقی محلہ الزيتون میں شہید ہوا جو شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں مشرقی شجاعیہ اور التفاح کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیلی توپ خانہ نے خان یونس کے مشرقی علاقوں میں "یلو لائن” کے اندر شدید گولہ باری کی جبکہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے شہر کے مشرقی حصے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

وسطی غزہ کے البریج کیمپ کے شمالی علاقے کو بھی متعدد توپ کے گولوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد پچاس دنوں کے دوران قابض اسرائیل نے 591 سنگین خلاف ورزیاں کیں جن کے نتیجے میں 357 شہری شہید ہوئے، 903 زخمی ہوئے اور 38 افراد کو بلاجواز حراست میں لیا گیا۔

حکومتی میڈیا دفتر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان خلاف ورزیوں میں 164 بار براہ راست فائرنگ، 25 زمینی درندہ صفت دراندازیاں، 280 فضائی اور زمینی بمباری اور 118 گھروں اور شہری تنصیبات کو دھماکوں سے اڑانا شامل ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی پامالی ہے۔

دفتر نے ان جارحانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے قابض اسرائیل کو ان خوفناک نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیا اور امریکہ، ثالثوں اور سلامتی کونسل سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا تاکہ ان حملوں کو روکا جائے اور قابض فوج کو معاہدے کی پابندی پر مجبور کیا جا سکے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.