• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شدید سرد موسم اور پانی کی قلت نے غزہ میں انسانی المیہ بڑھا دیا

غزہ میں یخ بستہ موسم نے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جبکہ پینے کے پانی کی کمی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بدھ 03-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
شدید سرد موسم اور پانی کی قلت نے غزہ میں انسانی المیہ بڑھا دیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے خصوصی نمائندے نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ شدید سردی، پناہ گاہوں کی کمی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی بچوں اور خاندانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ اس کے ساتھ ایک اقوامِ متحدہ کے مقرر نے غزہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پیاس اور پینے کے قابل پانی کی تباہ کن قلت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

یونیسف کے خصوصی نمائندے جوناتھن فیچ نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے، سردی نے پہلے سے بے گھر اور کمزور خاندانوں کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود غزہ کے بچوں کی روزمرہ زندگی شدید ترین مشکلات میں جکڑی ہوئی ہے اور ان کی فوری زندگی بچانے والی امداد ناگزیر ہے تاکہ ان کی تکلیف میں کمی لائی جا سکے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے اس مقرر نے جو پینے کے پانی اور نکاسی آب کے حق سے متعلق امور دیکھتے ہیں خبردار کیا ہے کہ غزہ ایک نئی اور شدید انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ان کے مطابق قابض اسرائیل کی فوج نے حملوں کے دوران غزہ کی تقریباً 90 فیصد پانی کی تنصیبات تباہ کر دی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پانی کی فراہمی روکنا یہاں کے شہریوں کے خلاف عملی طور پر ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ پانی کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس کے لیے درکار ایندھن کی رسائی مسلسل روکی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد صاف پانی سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آلودہ پانی کا استعمال ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں کو براہ راست خطرے میں ڈال رہا ہے اور ہیضے سمیت مہلک بیماریوں کے پھوٹنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مقرر کے مطابق سیز فائر کے اعلان کے باوجود غزہ میں تباہی اور انسانی مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی قلت نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد شروع ہونے والے حملوں میں غزہ کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان، تباہی اور بے دخلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ جبکہ نو ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ غذائی قلت اور بھوک نے بھی بڑی تعداد میں جانیں نگل لی ہیں، اور غزہ کا اکثر علاقہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.