• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں استحصال کرنے والوں پر گھیرا تنگ

حکام نے جنگ سے متاثرہ حالات میں سرگرم غیر قانونی عناصر کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔

جمعرات 27-11-2025
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں استحصال کرنے والوں پر گھیرا تنگ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کی مزاحمتی سکیورٹی فورس کے فیلڈ ونگ "رادع” نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک جامع محاسبہ مہم شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد جنگ کے دوران فلسطینی عوام کی مشکلات اور مصائب کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو جوابدہ بنانا ہے۔

رادع نے بیان میں کہا کہ مزاحمتی سکیورٹی فلسطینی عوام کی تکالیف کو بھتہ خوری یا غیر قانونی منافع کے مواقع میں بدلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ جو بھی کمیونٹی کی سکیورٹی یا شہریوں کی عزت کو نقصان پہنچائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

رادع نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کسی بھی مشکوک سرگرمی یا تجاوزات کی اطلاع دیں، تاکہ ہر ملنے والی معلومات کو فوری فیلڈ ایکشن میں تبدیل کیا جا سکے اور بدعنوان عناصر کو روک کر عوام کے حقوق کی حفاظت کی جا سکے۔

رادع نے زور دیا کہ مشکل حالات میں سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنا قومی ذمہ داری ہے، اور مزاحمتی سکیورٹی شہریوں کے تحفظ اور ضرورت مندوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل سنہ10 اکتوبر کے بعد نافذ شدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد شرم الشیخ معاہدے کے تحت قطر، مصر اور ترکیہ کی ثالثی میں طے شدہ رہنما اصولوں کی پاسداری کو محدود کرنا ہے۔ قابض فوج مسلسل غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسانی امداد کے داخلے کو محدود کر رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ روز بتایا کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہونے والے قابض اسرائیلی جارحیت کے دوران شہداء کی تعداد بڑھ کر 69,785 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.