• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی جارحیت، 5 فلسطینی شہید

قابض اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

جمعرات 27-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض اسرائیل کی جارحیت، 5 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

بدھ کی صبح قابض اسرائیل کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں خان یونس کے مشرق، وسطی غزہ اور شمالی علاقوں میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، یہ حملے اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہوئے جب ایک سابق زخمی فلسطینی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ کے بیت لاهیا کے میدان کے اطراف اسرائیلی فائرنگ سے 22 سالہ شاکر العیسوی اور 37 سالہ یوسف دواس شہید ہوئے، جبکہ دیگر شہری زخمی ہوئے۔

اسی دن صبح خان یونس میں بني سهيلا کے الفارابی سکول کے علاقے میں قابض اسرائیل کے کواڈکاپٹر طیارے کی نشانہ بازی سے محمود محمد محمود ابو شاب شہید اور دیگر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

وسطی غزہ کے مخیم المغازی میں بھی قابض اسرائیل کے نشانہ بنانے سے ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل خانیونس کے مشرق میں بني سهيلا میں زخمی ہونے والے اياد فضل القہوجی زخموں کے باعث شہید ہوگئے۔

مزید برآں، قابض اسرائیل کے طیاروں نے صبح کے وقت جنوبی غزہ کے شہر رفح پر فضائی حملہ کیا اور خانیونس کے مشرق میں ہیلی کاپٹر سے فائرنگ جاری رکھی۔

یاد رہے کہ سنہ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد قابض اسرائیل نے سیکڑوں بار اس کا کھلی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 349 فلسطینی شہید اور 871 زخمی ہوئے۔

یہ جنگ بندی اس تباہ کن اسرائیلی جارحیت کے بعد طے پائی، جو سنہ 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہوئی اور دو سال تک جاری رہی، جس میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی شہید اور 171 ہزار زخمی ہوئے، اور غزہ کے 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.