(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت میں اسرائیلی استغاثہ نے جلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ قیدیوں سمیت گیارہ فلسطینیوں پر فرد جرم عائد کردی۔
عائد کردہ فرد جرم کے مطابق محمود عارضة نے گذشتہ سال جیل سے فرار ہونے کے لئے ٹوائلٹ کے راستے ایک سرنگ کھودنے کا فیصلہ کیا اور اس کا زکر ومناضل نفيعات اور ويعقوب قادری سے کیا جو اس کے فرار کے منصوبے میں شامل ہوئے اوراس کی معاونت کی۔
گذشتہ مارچ میں انھوں نے محمد عارضة کو اپنے منصوبے میں شامل کیا جو محمود عارضة کا رشتے دار تھا، 2020 کے اختتام تک انھوں نے مشترکہ مشقت کے ساتھ ٹائلٹ کی زمین کو اس طرح کھودا کہ 25 سینٹی میٹر کنکریٹ کی دیوار تک پہنچ گئے اس دوران ان کے ساتھ زکریہ اور زبیدی بھی شامل ہوگئے۔
فرد جرم میں بتایا گیا ہے کہ زبیدی نے جب ان کے ساتھ شامل ہوا تو اس کی ذمہ داریوں میں انھیں فرار ہونے کے بعد محفوظ مقام تک پہنچانا تھا کیونکہ اس کے جینی میں اچھے تعلقات تھے۔
فرد جرم میں تمام چھ فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھ انھی کی کسی نا کسی طرح معاونت کرنے والے پانچ دیگر فلسطینیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔