(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی رکن پارلیمنٹ نے قیدیوں کے فرار پر فلسطینیوں کی خوشیاں منانے اور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کو قومی مسئلہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کو چاہیے تھا کہ وہ مفرور فلسطینی قیدیوں کو زندہ پکڑنے کے بجائے انہیں مار دیتے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں انتہا پسند رکن پارلیمنٹ اور ’’جیوش پاور‘ پارٹی کے سربراہ ایتمار بن جبیرنے فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندانہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو ان چھ قیدیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن میں ان کی جگہ ہوتا تو انہیں دیکھتے ہی دور سے ختم کرنے کو ترجیح دیتا تاکہ فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑتیں۔
بن جبیر نے قیدیوں کے فرار پر فلسطینیوں کی خوشیاں منانے اور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کو قومی مسئلہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کو چاہیے تھا کہ وہ مفرور فلسطینی قیدیوں کو زندہ پکڑنے کے بجائے انہیں مار دیتے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے چھ ستمبر کو گلبوع جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی اسیران کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔