• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کی بیدخلی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھاؤں گا، جنرل فلپ لزارینی

جمعرات 03-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینیوں کی بیدخلی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھاؤں گا، جنرل فلپ لزارینی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں (اونروا)کے کمشنر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی گھرانوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ترک کر دے۔

غاصب ریاست اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11 روزہ تباہ کن جنگ کے بعد شکستہ غزہ پٹی کی تعمیر نو کے حوالےسےفلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے (اونروا) کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کہا ہے کہ شیخ جرح کے علاقے سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی کارروائیوں کے سبب ان گھرانوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہےاور یہ  عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے لیے عالمی سطح پر ان فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کیونکہ  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے میرا یہ کام ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی حفاظت اور مدد کو ممکن بناؤں اس سلسلے میں میری اولین ترجیح بھی فلسطینیوں کو صدمے اور نقصان کے حالیہ دور سے بچانا ہے۔

خیال  رہے کہ شیخ جراح کے علاقے میں گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز اور متعدد فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئی تھیں اور یہ صورت حال قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقے میں بعض جائیدادوں کو خالی کرانے کے فیصلے کے بعد پیدا ہوئی۔ جس کا دائرہ بڑھ کر مسجد اقصیٰ  اور پھر  غزہ کی شدید لڑائی  تک جا پہنچا تھا جس میں 270  سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوئے اور  12  اسرائیلیوں سمیت  اسرائیل کا زمینی نقصان ہوا تھا۔

Tags: اونرواجنرل فلپ لزارینیشیخ جراحغاصب ریاست اسرائیلغزہ پٹیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.