(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محمد اشتیہ نے الشیخ الھذالین کی مزاحمتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ الشیخ الھذالین کی شہادت اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی، وحشت وبربریت اور ریاستی جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی عوام کی آواز اور مزاحمت کی علامت سمجھے جانے والے71 سالہ فلسطینی بزرگ رہنما الشیخ الھذالین کی اسرائیلی فوج کے ایک ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے کے دو ہفتے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ جانے پر فلسطینی وزیر اعظم سمیت اہم رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نےاپنے بیان میں کہا کہ شہید الھذالین، ان کا خاندان اور ان کا گاؤں عوامی مزاحمت کی علامت تھے، الشیخ ھذالین کی شہادت صہیونی فوج کی جانب سے ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔
انہوں نے الشیخ الھذالین کی مزاحمتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ الشیخ الھذالین کی شہادت اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی، وحشت وبربریت اور ریاستی جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔