(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور اپنے ملک میں واپس جانا ہوگا جہاں سے ہمیں نکالا گیا دوسر ی جانب تحریک کیلیے فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہےجسے امتیازی حیثیت حاصل ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےفلسطینی پر اسرائیلی تسلط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور اس سرزمین پر صیہونی دشمن کا کوئی مستقبل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور اپنے ملک میں واپس جانا ہوگا جہاں سے ہمیں نکالا گیا دوسر ی جانب تحریک کیلیے فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہےجسے امتیازی حیثیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی کوششیں جاری رہیں گی اور صہیونی حکام سے کوئی بھی ڈیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے ہی منسوب ہوگی۔
اسماعیل ہنیہ نے تحریک حماس کے بانی شہید الشیخ احمد یاسین کے حوالے سے کہا کہ وہ مہربان شخصیت تھے ان سے قریب 40 سال قبل ملاقات میں بہت کچھ سیکھنے کو ملااور نسل کی جنگ سے مستقبل کی جنگ جیتی جاتی ہے یہ واضح ہوا ، اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ وہ لوگ جیت سکتے ہیں جن میں مزاحمت کا جذبہ ہو۔