(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں قابض صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پر لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے ردعمل میں فلسطین شہریوں نے قابض فوجیوں پر سنگ باری کی۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں بیت فجار، بیت لحم، الخلیل ، جنین اور رام اللہ میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، قابض فوج کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے ردعمل میں مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔
فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل پر قابض فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتےہوئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نیتجے میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔