(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتالیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جیلوں کے خلاف سزا اور جابرانہ اقدامات کے جواب میں احتجاجی کیمپین کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی جیلوں میں قید 6فلسطینی اسیروں کی اپنی غیر قانونی قید کے خلاف کاید فصفوص کی 82 روز سےمسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی صورت حال نہایت خرابی کی جانب چلی گئی ہے جبکہ علاٗ العراج 57 روز سے احتجاج بھوک ہڑتال پر قائم ہیں اور صحت کے شدید مسائل سے دوچار ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں چھ فلسطینی قیدی اپنی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے غیر منصفانہ انتظامی حراست کے خلاف اپنی جاری بھوک ہڑتال کے باعث کسی بھی وقت جان کی بازی ہار سکتے ہیں تاہم اسرائیلی عدالت انکی بلا جوازقید سے رہائی کے فیصلے جاری کر نے سےتاحال انکاری ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی انتظامی حرات کی پالیسی کے تحت درجنوں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں