(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی معلومات ہیں کہ اس بات کے شبہات بڑھ رہے ہیں کہ جیل افسران نے قیدیوں کو جیل سے فرار میں مدد دی ہے۔
صہیونی ریاست کے نشریاتی ادارے "ٹائمز آف اسرائیل”کے مطابق اسرائیل کی جلبوع جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار میں مدد کے شبے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس کو شبہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے جلبوع جیل سے 6 قیدیوں کے فرار میں مدد کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی معلومات ہیں کہ اس بات کے شبہات بڑھ رہے ہیں کہ جیل افسران نے قیدیوں کو جیل سے فرار میں مدد دی۔
جبکہ دوسری جانب صہیونی حکام نے اسلامی جہاد کے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں ڈالنا اور ان پر تشدد میں واضح طور پر اضافے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، متعددصہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور جیلروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور وسطی اسرائیل میں جزیرہ نما النقب میں کتزیعوت اور دامون جیلوں میں اسلامی جہاد کے متعدد قیدیوں نے جیل کے کمروں کو آگ لگا دی۔