(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آرمی چیف کے مطابق یہ کارروائی فلسطینی قیدیوں کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہےاور جب تک فرار قیدیوں کو حراست میں نہیں لے لیا جاتا یہ کارروائی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے گلبوہ جیل سے فرار 6 فلسطینیوں کی تلاش میں پر تشدد چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہےاور اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی مسلسل فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے صہیونی آرمی چیف کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہےاور جب تک فرار قیدیوں کو حراست میں نہیں لے لیا جاتا یہ کارروائی جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل قابض ریاست کے شمال میں واقع شہر بیسان کی گلبوہ جیل سے صہیونی جیل انتظامیہ کے سخت پہرے کے باوجود 6 فلسطینی قیدی ایک خفیہ سرنگ کی تیاری کے بعد اس کے ذریعےجیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھےجنہیں تاحال صہیونی حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔