(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جیل کے حکام نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کے ساتھ تصاویر بنوانے والے جیل کی اسپتال کے دو اسٹاف نرسوں کو تحقیقات کے لئے طلب کیاہے جس میں سوال کیا جائے گا کہ انھوں نے قیدی کے ساتھ تصاویر کیوں بنوائیں۔
تفصیلات کےمطابق صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف غیر قانونی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گذشتہ 83 روز سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی قیدی مقداد القواسمی کے ساتھ تصاویر بنوانے والے جیل کے اسپتال کے دو اسٹاف نرسوں کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اسٹاف کے اراکین کی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں نرسوں کو مقداد القواسمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا، صہیونی جیل حکام نے دونوں نرسوں کو طلب کرلیا ہے جبکہ کینیسٹ نے دونوں کو فوری طورپر نوکریوں سے برخاست کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔