(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی گذشتہ کئی سال سے بے گناہ ہوتے ہوئے بھی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت سزا کاٹنے پر مجبور ہے جس میں شبے کی بنیاد پر اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو پابند سلا سل کر کے مہینوں اور سالو ں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی برائے اسیران نے اپنے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیل میں صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی اسیر ھشام ابو ھواش کی احتجاجی بھوک ہڑتال کو 122واں روز شروع ہو چکا ہے تاہم اسیر کی مسلسل بگڑتی صحت کے باوجود اسرائیلی عدالت فلسطینی کو رہا کر نے کے احکامات جاری نہیں کر رہی ہے۔
اسیران کمیٹی نے بتایا کہ مسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے قیدی کی کسی بھی وقت موت کی صورت میں ایک بڑا سانحہ رونما ہو نے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل میں فلسطینی قیدی گذشتہ کئی سال سے بے گناہ ہوتے ہوئے بھی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت سزا کاٹنے پر مجبور ہے جس میں شبے کی بنیاد پر اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو پابند سلا سل کر کے مہینوں اور سالو ں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔