(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق 6 فلسطینی اسیروں میں سے ھشام ابو ھواش وہ پانچویں ہیں جن کی بھوک ہڑتال 103 روز تک پہنچ چکی ہے جن میں سے کاید الفصفوص ، مقداد القواسمی اور علاءالعراج کو صہیونی عدالت نے آئندہ مہینوں میں رہا کر نے کا فیصلہ سنایا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق تفصیلات فراہم کر نے والے ادارےقیدی کلب کے مطابق قابض ریاست کے صہیونی عقوبت خانوں میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی ھشام ابو ھواش کی مسلسل 103 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث حالت شدید خراب ہو چکی ہے اور وہ اٹھنے بیٹھے کے بھی قابل نہیں تاہم قابض جیل حکام کی جانب سے قیدی کی بلا جواز حراست کے خاتمے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق 6 فلسطینی اسیروں میں سے ھشام ابو ھواش وہ پانچویں ہیں جن کی بھوک ہڑتال 103 روز تک پہنچ چکی ہے جن میں سے کاید الفصفوص ، مقداد القواسمی اور علاءالعراج کو صہیونی عدالت نے آئندہ مہینوں میں رہا کر نے کا فیصلہ سنایا ہےجبکہ مزید دو فلسطینی قیدی ابھی بھوک ہڑتال کے ابتدائی دور میں ہیں اور رہائی کی خاطر انتہا تک اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔