(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسیر کی جاری بھوک ہڑتال کے باعث ان کے خاندان نے خبردار کیا ہے کہ ان کےبیٹے کی زندگی خطرے میں ہےاور اگر اسے کچھ ہوگیا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل سے اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی مقداد القواسمی کو شدید نقاہت کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا تاہم اسرائیلی عدالت نے القواسمی کیتین ماہ سے جاری بھوک ہڑتال منجمد کرنے کا حکم دیا ہےجس کو مسترد کر تے ہوئے القواسمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
القواسمی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے پورے جسم میں شدید تکلیف ہے۔ اسے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ اس کا وزن بھی کم ہوگیا ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔
خیال رہے کہ مقداد القواسمی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ چار سال سے کئی بار قید کرنے کے بعد انتظامی قید کی سزائیں سنائی ہیں جس کے نتیجے میں اسیر کی جاری بھوک ہڑتال کے باعث ان کے خاندان نے خبردار کیا ہے کہ ان کےبیٹے کی زندگی خطرے میں ہےاور اگر اسے کچھ ہوگیا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔