(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں نے فلسطینی آبادیوں پر حملہ کیا، املاک کو نقصان پہنچایا اور دیواروں پرعرب مخالف اشتعال انگیز نعرے لکھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود کےمقام پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں نے فلسطینی آبادیوں پر حملہ کیا، فلسطینیوں کے گھروں کے شیشے توڑدیئے جبکہ دیواروں پر عرب مخالف اشتعال انگیز نعرے لکھے، جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے منظم انداز میں آبادکاروں کو گھیر کرسنگ باری کی جس کے نیتجے میں کم سے کم چار صیہونی آبادکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کی عبرانی زبان میں خبریں نشر کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔