(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اور کسی قسم کی ممنوعہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود اس وقت تک بدترین تشدد کانشانا بکہ جب تک وہ نڈھال ہوکر زمین پر نہ گر گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوجیوں کے مسلح دستے نے علی سفیان عبیدنامی فلسطینی نوجوان کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے روزگار سے کام مکمل کر کے گھر کی جانب مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ کے داخلی دروازے سے گذر رہا تھا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اور کسی قسم کی ممنوعہ شے برآمد نہ ہونے کے باوجود اس وقت تک بدترین تشدد کانشانا بکہ جب تک وہ نڈھال ہوکر زمین پر نہ گر گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سےاسرائیلی فوج کی غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کی گلیوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، قابض فوج مار پیٹ کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر گرفتار کر رہی ہےاور انہیں نامعلوم تفتیشی سینٹروں میں غیر انسانی سلوک سے گزارا جارہا ہے۔