(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے مظاہرین کے احتجاج کی کوریج سے روکنے کے لیے جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنایا اورصحافت کے بین الاقوامی قانون کی مکمل خلاف ورزی کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے بیتا قصبے میں اسرائیلی فوج نے صہیونی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کی کوریج کر نے والے صحافیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ آباد کاری کی غیر قانونی مہم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین سمیت صحافیوں کو براہ راست ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کا نشانہ بنایا جس سے
نجلا زیتون اور فوٹو جرنلسٹ عبداللہ باش شدید زخمی ہوئےاور بکر عبدالحق کو کندھے میں گولی لگی جبکہ 18 سے زائد فلسطینی مظاہرین بھی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہوگئے
ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے ظاہرین کے احتجاج کی کوریج سے روکنے کے لیے جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنایا اورصحافت کے بین الاقوامی قانون کی مکمل خلاف ورزی کی۔