(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج فلسطینی گھروں کو مسمار کر نے سے قبل علاقے کا جائزہ لیکر لوٹ مار کرتی ہے اور ان مقامات کی تصاویربنا کر لے جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبضہ فلسطین میں الخلیل کے مقام پرگذشتہ روز قابض فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی املاک کو قصابن پہنچایا گیااوراسرائیلی فوج نے مکینوں کو اطلاع دی کہ ان کے گھر مسمار ہونے والے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے الخلیل کے علاقے مسافر يطا اوربيرين قصبے میں فلسطینی شہریوں کے ملکیتی مکانات اور خیموں پر مشتمل رہائشی ٹھکانوں کو مسمار کرنے کی اطلاع دی۔
اس حوالے سے مسافر يطا میں مزاحمتی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد عمور نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے برین، فخیت اور خلطہ الضبع کے دیہات پربھی چھاپہ مارا اور خیموں، ایک فلسطینی کی ملکیت گھرسمیت اجناس کے گودام کی تصاویر لیں جو فوادعمور کے خاندانوں کی ملکیت ہیں اور کہا کہ وہ انہیں مسمار کردیں گے۔
فواد عمور نے بتایا کہ صہیونی فوج نے خلطہ الضبع اور مسافر یطا کے درمیان سڑک کی تصاویر بھی بنائیں جو حال ہی میں تعمیر کی گئی ہیں، جبکہ تین پانی کے کنوؤںکو بھی مسمار کیے جانے کی پیشگی اطلاع دی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج فلسطینی املاک کو تباہ کر نے سے قبل ان مقامات کی تصاویر کیمرے میں محفوظ کر لیتی ہے جس کے بعد چند روز کے اندر ان جگہوں پر مسماری کی کارروائی کی جاتی ہے۔