• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل

منگل 29-06-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی تنظیم  نے بین الاقوامی برادری سے صہیونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں قیدی امور سے متعلق ادارہ قیدی کلب کےمطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کےمحکمہ مذاکرات کی جانب سےصہیونی جیلوں میں غیر قانونی حراست کے تحت قید کیے گئےفلسطینی بھوک ہڑتالیوں کی بتدریج بگڑتی صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی برادری سے بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قیدی کلب کے مطابق صہیونی عدالتوں میں قیدیوں کی بلا جواز حراست میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں اسیروں نے اپنی غیر قانونی حراست کو مسترد کرتے ہوئے رہائی تک بھوک ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی قیدیوں کو بھوک ہڑتال کے باعث زندگی سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے جن میں غضنفر ابو عطوان کی حالت خطرناک حد تک جا پہنچی ہے جو مسلسل 55 روز سے صہیونی جیل میں اپنی انتظامی قید کے خلاف  بھوک ہڑتال پر ہیں۔

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن نےمطالبہ کیا ہے کہ غضنفر ابو عطوان کے ساتھ ساتھ مزید قیدیوں  کی زندگیاں بچانے کے لئے عالمی برادری  فوری  اقدامات کرے اور ان کےخلاف صہیونی فوجی عدالتوں میں اختیار کی جانے والی بے رحمی اور غیر قانونی اسرائیلی پالیسیوں کو روکیں۔

 تنظیم نےعالمی برادری سے اسرائیل  کا فلسطینیوں پر تشدد، فوجی عدالتوں، انتظامی نظربندی، اور اجتماعی سزاؤں جیسی اہم نسل پرست پالیسیوں کا جائزہ لینے کا مطالبی کیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی اپنی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔

Tags: بین الاقوامی برادریصہیونی جیلغضنفر ابو عطوانفلسطینی لبریشن آرگنائزیشنقیدی کلبمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.