(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے مظاہرے میں اسیر کی بھوک ہڑتال کے بدلے انسانی حقوق کی تنظیموں سےآزادی کی اپیل میں فلسطینی کی بلاجواز قید کے خاتمے کیلیے کارروائی کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے اسرائیلی حکام کے خلاف پر اثر رد عمل کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قیدی کلب برائے فلسطینی اسیران کی جانب سے جاری احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں کو مخاطب کر تے ہوئےمظالبہ کیا گیا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی قیدی کاید الفصفوص نے اسرائیلی جیل میں اپنی غیر قانونی قید کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے 110 ویں روزبھی خوراک کے بدلے رہائی کے فیصلے کو قائم رکھا ہوا ہے جس کے باعث اسیر کی حالت موت کے خطرات سے دوچار ہے۔
مظاہرے میں اسیر کی بھوک ہڑتال کے بدلے اس کی آزادی کی اپیل میں قیدی کلب نے فلسطینی کی بلاجواز قید کے خاتمے کیلیے کارروائی کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے اسرائیلی حکام کے خلاف پر اثر رد عمل کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے اسیر کی رہائی کے بجائے اسکی حراستی مدت میں غیر معینہ اضافہ کر دیا ہےاور فلسطینی ہر گزرتے دن کے ساتھ زندگی سے دور ہورہا ہے۔