(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سائمن کاوئنی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہےکہ انتخابات کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین میں ووٹنگ میں آسانی پیدا کرنے میں تعاون کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز آئرلینڈ کے وزیرخارجہ سائمن کاوئنی کی جانب سے بیان میں فلسطینی انتخابات کی منسوخی کے فیصلہ پر مایوسی اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے فلسطینی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ جس قدر جلد ممکن ہو شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
سائمن کاوئنی نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات جس میں مشرقی بیت المقدس بھی شامل ہو فلسطینی عوام کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، انتخابات خاص طور پر ان نوجوانوں کیلئے اہمیت رکھتے ہیں جو آنے والے کل میں فلسطین کا مستقبل ہیںاور انتخابات ان کی جمہوری آواز ہیں جس کا حق انہیں ملنا چاہیے۔
وزیر خارجہ سائمن کاوئنی نے مزید کہا کہ آئرلینڈ فلسطینی اتھارٹی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر انتخابات کیلئے نئی تاریخ طے کریں اوراس میں اسرائیلی حکام کا تعاون اہم اور بہت ضروری ہے تاکہ فلسطین میں جمہوریت اور امن کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے اسرائیلسے مطالبہ کیا کہاس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین میں ووٹنگ میں آسانی پیدا کرنے میں تعاون کرے۔