(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سبسطیہ گاؤں کے کونسل سربراہ محمد عظیم نے بتایا کہ آباد کاروں نے سڑکوں پر جمع ہوکرفلسطینیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو ان سڑکوں پر گاڑی چلانے سے روکا اور آباد کاروں کو سڑکیں بند کرنے، ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت دی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی انتہا پسندوں کے منظم گروہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی سڑکوں پر فلسطینیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور صہیونی فوج کی حفاظت میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے الناقورہ اور سبسطیہ کے دیہات کی طرف جانے والی بائی پاس سڑکوں کو بند کر دیا۔
سبسطیہ گاوں کے کونسل سربراہ محمد عظیم نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک بڑا گروپ نے ان سڑکوں پر جمع ہوکرفلسطینیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو ان سڑکوں پر گاڑی چلانے سے روکا اور آباد کاروں کو سڑکیں بند کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت دی۔