(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وڈیو میں صہیونی آبادکاراپنے ساتھیوں سے کہتا ہے کہ آؤ، ہمارے دوستوں آج اللبن میں ہمارے لیے خوبصورت ماحول ہے”،”ہم نے اللبن کو فلسطینیوں کیلیے بند کردیااور ہماری جنگ منصفانہ ہے۔
فلسطینی نشریاتی ادارے قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر کے مہینے میں مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس کے اللبن الشرقیہ میں فلسطینی اسکول کے بچوں پر صہیونی آبادکاروں کے حملےکئے گئے جس میں ایک صہیونی آباد کار کی بچوں کو ہراساں کر نے کی وڈیو وائرل ہوئی ، وڈیو میں صہیونی فوج کی نگرانی میں فلسطینی باشندوں اور طلباء کو ہراساں کرنےوالے ہزاروں کی تعداد میں آبادکاروں کےدرمیان صہیونی شرپسند کو علاقہ مکینوں سے مخاطب ہو کر یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "پتھر پھینکنے والوں کے لیے آج کوئی اسکول نہیں،”ساتھ ہی آباد کار بچوں اور فلسطینی مکینوں پر حملہ آور ہونے والے آس پاس موجود شر پسندوں سے کہتا ہے، ”تم آنے سے کیوں ڈرتے ہو؟ آؤ، ہمارے دوستوں آج اللبن میں ہمارے لیے خوبصورت ماحول ہے”، "ہم نے اللبن کو فلسطینیوں کیلیے بند کردیااور رہائشیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہےاور ہماری جنگ منصفانہ ہے۔
واضح رہے کہ اللبن الشرقیہ میں صہیونی اور آباد کاروں نےبچوں کو اسکولوں میں جانے سے روکنے کی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی بچے دوردراز علاقوں سے گھوم کر اپنے اسکولوں تک پہنتے ہیں اس کے باوجود قابض فوج بچوں پر تشدد اور انہیں زبر دستی اسکول پہنچنے سے روکتی ہے جس کے باعث فلسطینی والدین اپنے بچوں کو روزانہ اسکول لانے اور لے جانے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں تاہم صہیونی آباد کار ان پر اچانک حملہ آور ہو کر انہیں زخمی کر دیتے ہیں اب تک 70 سے زائد بچے صہیونی آبادکاروں اور فوج کی ربر کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
Watch | An Israeli settler extremist feels proud about attacking and harassing #Palestinian civilians in the village of Luban e-Sharkiya in the occupied West Bank and urges his friends to join him. pic.twitter.com/96FYJ9WSwT
— Quds News Network (@QudsNen) November 28, 2021