(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے اور اس عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کرے۔
گذشتہ روز صیہونی ریاست کے ایک معروف ٹی وی چینل 12نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنےکی خواہشمند ہے اور چاہتی ہے کہ امریکی انتظامیہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے۔
عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 14 مطالبات شامل ہیں۔ جلد ہی امریکی وفد کی خطے میں آمد سے قبل اور اردن اور مصر کے وفود کی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش ان مطالبات کا حصہ ہےاس حوالے سے ایک خفیہ دستاویز سامنے آئی ہے جس میں امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صدر دفتر کھولنے اورالقدس میں بقیہ فلسطینی اداروں کے دفاترکھولنے کا کہا تھا۔اس کے علاوہ مطالبے میں القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مطالبات میں یہودی آباد کاری روکنے کی بھی بات کی گئی ہے۔