(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نے فلسطینی اتھارٹی کو متنبہ کیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لیے کام کرتی ہے جبکہ اتھارٹی کا رویہ مسلسل حالات کو خرابی کی جانب دھکیل رہا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کا مظاہرین پر تشدد اور اظہار رائے کے حق پر پابندی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر نےفلسطینی اتھارٹی کو متنبہ کیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لیے کام کر تی ہے جبکہ اتھارٹی کا رویہ مسلسل حالات کو خرابی کی جانب دھکیل رہا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے ذریعےفلسطینی کارکن اور نقاد نزار بنات کےوحشیانہ قتل کے بعدصدرمحمود عباس کے خلاف احتجاجی مظاہرےکیے جارہے ہیں جس میں حکومتی اہلکار مظاہرین کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔