(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) احمد الرویضی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے باب العامود سے سلوان کے مقام تک کھدائیوں کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہےجبکہ قابض فوج کے ہاتھوں قبلہ اول کے محافظوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی ایوان صدر میں اجلاس کے دوران مشیر احمد الرویضی نےانکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی ریاست نے اسلامی اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے حفاظتی عملے کے اختیارات چھیننے کےمنصوبے پر عمل درآمد کیلیے مسجد اقصیٰ کے محافظ عملے کے ایک بڑے حصے کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کے بابالعامود سے سلوان کے مقام تک کھدائیوں کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے دوسری جانب قابض فوج کے ہاتھوں قبلہ اول کے محافظوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بہت سے محافظوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جس میں ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی اوقاف مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کا ذمہ دار ادارہ ہے جس کےاختیارات میں اقصیٰ مسجد میں کسی قسم کی تعمیر، ترمیم، مرمت، تحفظ، سیکیورٹی اور دینی امورشامل ہیں جس کے بعد بین الاقوامی قانون کے تحت صہیونی اداروں کو یہ حق نہیں حاصل کہ وہ قبلہ اول کےاندرونی معاملات میں دخل اندازی کریں۔